فون ٹیپنگ بارے آئین میں واضح ہے کہ کسی کی پرائیویسی متاثر نہ ہو:بیرسٹر گوہر

Published On 09 July,2024 09:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جہاں تک فون ٹیپنگ کے نوٹیفکیشن کا تعلق ہے اس پر آئین بہت واضح ہے، آئین میں واضح ہے کہ کسی کی پرائیویسی متاثر نہ ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان پر نظر رکھنا الگ بات ہے، سپریم کورٹ نے پیرا میٹرز طے کئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک بلیکنٹ قسم کا نوٹیفکیشن آئین کی خلاف ورزی ہے، ہم نے سپریم کورٹ میں گزشتہ سال فون ٹیپنگ پر درخواست دائر کی تھی، سپریم کورٹ سے درخواست کروں گا کہ ہماری درخواست سماعت کیلئے مقرر کریں۔

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان جب وزیر اعظم تھے تو کہتے تھے فون ریکارڈ کرنا ایجنسیوں کا کام ہے، کیا آپ عمران خان کے بیان کی نفی کر رہے ہیں؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔