سابق گورنر سندھ عشرت العباد کاجلد پاکستان آ کر نئی پارٹی بنانے کا اعلان

Published On 30 July,2024 10:47 am

دبئی: (ویب ڈیسک) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ جلد پاکستان واپس آکر نئی سیاسی جماعت بناؤں گا۔

دبئی میں نجی ٹی وی کے نمائندے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلاف بالائے طاق رکھ کر ایم کیو ایم پاکستان کو بھی نئی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

عشرت العباد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم ہے، معیشت کی بہتری کیلئے کرپشن کے خلاف کڑا احتساب کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گورننس ناکام ہوجائے تو صورتحال کوئی بھی رخ اختیار کر سکتی ہے، سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حد کو چھو رہا ہے اور امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔