پشاور(دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے کی جانب سے حالیہ بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں ہونیوالی ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے پشاور کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک کے دوران 61 افراد جاں بحق جبکہ 102 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق ہونیوالے افراد میں 22 مرد, 12 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں 36 مرد، 26 خواتین اور 40 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث 501 گھروں کو جزوی جبکہ 203 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ریلیف کی جانب سے چترال اپر میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کیلئے 11 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔