پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولیس تنخواہوں میں اضافے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
جے یو آئی ( ف) کے رکن مخدوم زادہ نے قرار داد پیش کی، قرارداد کے متن کے مطابق پولیس دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں کے پی سے زیادہ ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے جوان سی ٹی ڈی میں تبادلہ کرانا چاہتے ہیں کیونکہ وہاں الاؤنسز پچاس ہزار زیادہ ہے، کے پی پولیس کی تنخواہیں پنجاب اور اسلام آباد پولیس کے برابر کی جائیں۔