22 ماہ میں کئی بار گورنرکے عہدے سے ہٹانے کی بات کی گئی ہے: کامران ٹیسوری

Published On 24 August,2024 04:13 am

کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 22 ماہ میں کئی بار گورنر کے عہدے سے ہٹانے کی بات کی گئی لیکن میں ان باتوں پر دھیان نہیں دیتا بلکہ مزید بہتر منصوبے شروع کر دیتا ہوں۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ایک روپیہ بھی تنخواہ نہیں لی، فیملی کے اخراجات بھی خود برداشت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ کارساز روڈ حادثے میں جاں بحق باپ بیٹی کے ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کو وکیل کی آفر بھی کی ہے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے آئی ٹی ٹیسٹ میں 90 ہزار میں سے 54 ہزار بچے پاس ہو گئے ہیں، اگلا ٹیسٹ سکھر میں کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ملسم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن کو گورنر لگائے جانے سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔