لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا، پنجاب کالجز کے طلبہ نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے۔
پنجاب کالجز کے طلبہ نے انٹرمیڈیٹ نتائج 2024 میں تمام بورڈز میں 142 ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں، پنجاب کے بیشتر بورڈز میں بھی مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پنجاب کالجز کے طلبہ نے اپنے نام کی۔
ملتان بورڈ
ملتان تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج میں مجموعی طور پر پہلی اور تیسری پوزیشن پنجاب کالج کے اپنے نام کی، پنجاب کالج کی وجیہہ افضل نے 1158 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ ملتان بورڈ میں پنجاب کالج نے کل16 پوزیشنز حاصل کیں۔
راولپنڈی بورڈ
تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے انٹرمیڈیٹ نتائج میں پنجاب کالجز نے مجموعی طور پر پہلی تینوں پوزیشینز اپنے نام کیں، نتاشہ رضوان نے 1142 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی، راولپنڈی بورڈ میں پنجاب کالج نے کل 21 پوزیشنز حاصل کیں۔
فیصل آباد بورڈ
فیصل آباد بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج میں میں بھی پہلی تینوں پوزیشنز پنجاب کالج کے نام رہیں، میمونہ کو ثرنے 1155 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، فیصل آباد بورڈ میں پنجاب کالج نے کل 21 پوزیشنز حاصل کیں۔
گوجرانوالہ بورڈ
گوجرانوالہ بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج 2024 میں پنجاب کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی، گو جرانوالہ بورڈ میں پنجاب کالج نے کل18 پوزیشنز حاصل کیں۔
سرگودھا اور بہاولپور تعلیمی بورڈ میں پنجاب کالجز نے دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی، سرگودھا بورڈ میں پنجاب کالج نے کل15 پوزیشنز حاصل کیں جبکہ بہاولپوربورڈ میں پنجاب کالج نے کل12 پوزیشنز حاصل کیں۔
لاہور بورڈ میں پنجاب کالج نے 19پوزیشنز حاصل کیں، ساہیوال بورڈ میں 9 جبکہ ڈی جی خان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں پنجاب کالجز نے کل 5 پوزیشنز حاصل کیں ہیں۔