گورنر خیبرپختونخوا نے مشعال اعظم یوسفزئی کو بطور مشیر ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دیدی

Published On 11 September,2024 05:58 pm

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشعال اعظم یوسفزئی کو بطور مشیر وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دستخط کر دیئے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی منظوری اور دستخط کے بعد سمری واپس بھجوا دی گئی۔