مشہور صوفی شاعر سید وارث شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

Published On 24 September,2024 02:13 am

جنڈیالہ شیر خان: (دنیا نیوز) مشہور تصنیف ہیر کے خالق اور پنجابی کے مشہور صوفی شاعر سید وارث شاہ کے 227 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا جنڈیالہ شیر خان میں آغاز ہو گیا۔

وارث شاہ نے 18 ویں صدی کے پنجاب کا ثقافتی، تہذیبی، سماجی اور عمرانی منظر نامہ اس قصے میں سمو دیا، وارث شاہ کو پنجابی زبان کا شیکسپئر بھی کہا جاتا ہے۔

3 روزہ تقریبات میں ہیر خوانی کے مقابلے، محفل سماں اور محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔