پاک چین تعلقات پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہیں: مراد علی شاہ

Published On 25 September,2024 06:23 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ پاک چین تعلقات پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چین کے 75 ویں قومی دن کی مناسب سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے عوام کو دلی مبارکباد دیتا ہوں، سی پیک پاکستان کی تقدیر بدل دے گا، ملک میں خوشحالی آئے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ علاقائی استحکام کو تقویت ملے گی، صدر مملکت آصف زرداری نومبر میں چین کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد پاک چین تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان نئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین نے پاک چین تعلقات میں نئی روح پھونک دی، آج کا دن چین کی تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے، چین کا شاندار سفر چینی قیادت کی کامیابی کی دلیل ہے۔