تیز رفتار ٹرک نے دو موٹرسائیکلوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق

Published On 24 October,2024 10:41 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرک نے 2 موٹرسائیکلوں کو کچل ڈالا، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ شاہ پور ساہیوال روڈ پر موضع چکڑالہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے دو موٹرسائیکلوں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکلوں پر سوار 2 بچوں سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔