سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی انتقال کرگئے

Published On 23 December,2024 09:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی انتقال کرگئے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کافی عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

گزشتہ دنوں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے ہسپتال میں جنرل فیض علی چشتی کی عیادت بھی کی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض علی چشتی وفاقی وزیر، کور کمانڈر اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں، وہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے موجودہ پیٹرن انچیف تھے۔