واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مینز سے ملاقات کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مینز سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی، پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی نے تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برک مین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، تھامس سوازی نے کہا جلد پاکستان کا دورہ کروں گا، 30 اپریل کو پاکستانی کاکس کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔