پیرمحل: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں 319 گ ب میں 5 بچیوں نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق گولیاں نگلنے سے بچیوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ بچیوں کی عمریں 8 سال سے 3 سال ہے جبکہ 2 بچیاں بہنیں اور باقی رشتہ دار ہیں، ریسکیو عملہ کے مطابق بچیوں نے کھیلتے ہوئے غلطی سے گولیاں کھائیں۔