لاہور: (دنیا نیوز) سرگنگارام ہسپتال کی دوسری منزل سے گرکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالی خاتون کی شناخت صائمہ کے نام سے ہوئی جو ایف جے بلاک کی دوسری منزل کی کھڑکی میں بیٹھی تھی۔
واقعہ حادثہ ہے یا خودکشی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے واقعے کا نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دے دیا، واقعہ کی تحقیقات کیلئے وائس چانسلر اور ایم ایس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ خاتون کی ہلاکت کی تحقیقات کے بعد حقائق سامنے رکھے جائیں گے۔