مسلم لیگ ن ’’زہریلا شربت‘‘ پی رہی ہے: مفتاح اسماعیل

Published On 12 February,2025 10:16 pm

کراچی :(دنیا نیوز)سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جو شربت پی رہی ہے وہ’’زہر‘‘ ہے۔

پروگرام ’’ آن دا فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ الائنس بنےگا یا نہیں، ملک میں سیاسی معاملات مستحکم نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کو اگلے انتخابات میں لگ پتہ جائےگا، ہم انہی حالات میں گورنمنٹ چلانے کے عادی ہو چکے ہیں، پیپلزپارٹی 16سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا بہتری آئی؟

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کہنا تھا کہ ن لیگ پنجاب میں حکومت کر رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی11سال میں خیبرپختونخوا میں دونوں نے صوبوں میں کیا بہتری لائی؟

مفتاح اسماعیل کا آخر میں مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جو شربت پی رہی ہے وہ ’’زہر‘‘ ہے، بلاول بھٹو سمجھدار ہیں انہوں نے وزارتیں نہیں لینی چاہئیں۔