کراچی: (دنیا نیوز) سہ ملکی سیریز، پاکستانی ٹیم نے کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کی، قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 12 فروری کو کھیلا جائے گا، انجری کا شکار فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کھلاڑی کو سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے، متبادل کھلاڑی کے طور پر محمد وسیم جونیئر، عاکف جاوید اور محمد علی کے ناموں پر غور کیا جارہا۔
حارث رؤف قومی سکواڈ کے ہمراہ ہی رہیں گے، چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔