احتجاج، جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اشتہاری قرار

Published On 15 February,2025 12:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی قیادت پر احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیسز کی سماعت کی،۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جج طاہرعباس سپرا نے کہا کہ عامر مغل متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

بعدازاں عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی، کیس کی آئندہ سماعت 17 مارچ کو ہو گی، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ سنگجانی میں 2022 سے مقدمہ درج ہے۔