مودی اپنی رعایا کو پال نہیں سکتا اور کہتا ہے کہ لڑائی لڑوں گا: خواجہ محمد خان ہوتی

Published On 01 May,2025 12:50 am

مردان : (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی نے کہا کہ مودی اپنی رعایا کو پال نہیں سکتا اور کہتا ہے کہ لڑائی لڑوں گا۔

سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار واحد ہندو سٹیٹ کے خاتمے میں لگی ہے،مودی کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان ایٹمی قوت ہے، عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔

خواجہ محمد خان ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ سکھ ہمارے بھائی ہیں، بلاخوف اپنی مذہبی رسومات کے لئے پاکستان آئیں ہم خوش آمدید کہیں گے۔