سب سبق حاصل کریں، سیاست آئین وقانون کےمطابق ہونی چاہیے: شاہد خاقان

Published On 02 May,2025 04:54 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سب سبق حاصل کرلیں، سیاست آئین وقانون کےمطابق ہونی چاہیے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا تاریخ کا سبق بڑا تلخ ہے، دہرانا نہیں چاہیے، عوام کوبنیادی حقوق دینا ہوں گے، ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہو گا، ملک آئین کے بغیر نہیں چلتے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی جماعت اقتدارمیں ہے، جوکچھ ہورہا ہے اس کے براہ راست ذمہ دار میاں نوازشریف ہی ہیں، بلوچستان کےمسائل کا ایک ہی حل ہے کہ ملک کے نظام کو آئین کے مطابق چلایا جائے۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ میں کبھی کسی غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں رہا،  2018 کے بعد ملک کے حالات خراب ہوئے، وقت ہے آج بھی سب سبق حاصل کر لیں، سیاست آئین و قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔