مودی اپنی ساکھ بچانے کیلئے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے: شیری رحمان

Published On 13 May,2025 05:13 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مودی اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے پاکستان پر اس قسم کے الزامات لگا رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مودی کے پاکستان پر الزامات پر ’’دنیا نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی اپنی عوام اب ان سے سوالات کر رہی ہے، وہ آئندہ الیکشن میں اپنی شکست دیکھ رہے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا بھارتی وزیراعظم مودی اسی لئے پاکستان پر الزامات لگا رہے ہیں۔