بھارت میں شکست کے بعد ویرانی ہے: فواد چودھری

Published On 18 May,2025 09:52 pm

جہلم:(دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت میں شکست کےبعد ویرانی ہے۔

دنیا نیوزکے پروگرام ’’بات نکلے گی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا نریندرمودی شکست کےبعد سیاسی طورپرکمزورہو رہےہیں، بہار الیکشن کےبعد مودی کی سیاسی ساکھ مزید کمزورہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اب اس قابل نہیں کہ دوبارہ کوئی حرکت کریں گے، بھارت میں شکست کےبعد ویرانی ہے، بھارتی عوام کوپتا ہے نریندرمودی کوشکست ہوئی ہے، نوازشریف کی خاموشی نےحکومت کوبہت نقصان پہنچایا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےمعاملات صحیح کرنےچاہئیں،  شاہ محمود قریشی، ڈاکٹریاسمین راشد اعجازچودھری، میاں محمود الرشید کو بھی کوئی ریلیف نہیں ملا۔