پشاور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث اب تک 21 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، بارشوں سے مجموعی طور پر 25 گھروں کو نقصان پہنچا۔
24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ایک گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا، حادثات پشاور، مردان، صوابی، شانگلہ، سوات، تورغر، مہمند، مانسہرہ، ہری پور میں پیش آئے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔