ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم و خشک، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

Published On 03 June,2025 08:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم شدید گرم و خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤٔں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آج سبی میں درجہ حرارت 48، جیکب آباد 47 اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش مظفرآباد ایئرپورٹ 14 اور سٹی 11، گڑھی دوپٹہ 14، راولاکوٹ 05، بگروٹ 07، استور 06، کاکول میں 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔