وزیراعظم کی صدر مملکت کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

Published On 07 June,2025 09:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔