حافظ آباد: (دنیا نویز) مبینہ زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بے ہوش ہو گئے۔
متاثرہ افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نواحی گاؤں جھنڈ والا میں اپنے ہی مویشی کے دودھ سے دہی بنائی تھی۔
دہی میں کوئی زہریلا کیڑا وغیرہ گرنے سے دہی زہریلا ہو گیا تھا، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے لسی کے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔