ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کٹ گیا

Published On 07 July,2025 09:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کاٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں پولیس اہلکار نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جنید صفدر کی گاڑی کو روکا اور چالان کاٹا۔

ذرائع کے مطابق جنید صفدر نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور وہ اسے بھرنے پر بھی رضامند ہوگئے۔