کوئٹہ :(دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کےمسئلےکوبندوق کے بجائے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’بات نکلےگی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، جب اندرونی حالات خراب ہوں گے تو دشمن فائدہ اٹھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب اندرونی حالات ٹھیک ہوں گے تو بیرونی مداخلت نہیں ہوسکےگی، بلوچستان میں لاپتہ افراد کےمعاملے کو حل کرنا ہوگا، حکومت کی ذمہ داری ہےعوام کو اپنے ساتھ جوڑے، حالات کو بہتر کرنے کے لیے پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لینا ہو گا۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےمسئلےکو بندوق کے بجائے سیاسی طور پر حل کرنا ہوگا، ہم دو دہائیوں سےمشکل حالات سےگزررہےہیں۔
عبدالمالک بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کےنوجوانوں کوروزگاردیئےجائیں، جب لوگوں کےپاس کھانےکےلیےکچھ نہیں ہوگا توحالات مزید خراب ہوں گے۔