لاڑکانہ: (دنیا نیوز) بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
لاڑکانہ شہر کی یار محمد کالونی میں 40 سالہ رضیہ مغیری بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئی جبکہ گاوں اسلام چاچڑ میں 22 سالہ کویتا چاچڑ پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئی۔
دونوں خواتین کو ورثا کی جانب سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے موت کی تصدیق کی گئی۔