ٹریفک پولیس کے بھاری چالان سے تنگ رکشہ ڈرائیور نے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لی

Published On 25 July,2025 10:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ٹریفک پولیس کے بھاری بھر کم چالان سے تنگ رکشہ ڈرائیور نے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لی۔

خون سے لت پت رکشہ ڈرائیور کو تھانہ سٹیل ٹاؤن پولیس نے تحویل میں لے لیا، زخمی ڈرائیور نے کہا کہ غریب کو عزت سے جینے کا حق بھی نہیں۔

زخمی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ روز روز چالان کیا جا رہا ہے، بچوں کی روزی روٹی کے لئے سڑک پر نکلتے ہیں، پولیس والے پانچ پانچ، دس دس ہزار کے چالان کر دیتے ہیں۔

زخمی رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ چالان کرنے کے علاوہ پولیس رکشہ بھی بند کر دیتی ہے ہم کہاں جائیں، اہل علاقہ نے واقعے کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔