بلوچستان ہائیکورٹ: حلقہ پی بی 38 اور 46 سے متعلق انتخابی عذر داریاں خارج

Published On 28 July,2025 05:38 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ کے دو حلقوں سے متعلق انتخابی عذر داریاں خارج کردیں۔

جسٹس رانا محمد عامر نواز پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کے روبرو سماعت میں حلقہ پی بی 38 اور پی بی 46 سے متعلق محفوظ فیصلے سنا دیے گئے۔

جے یو آئی کے عین اللہ شمس نے اے این پی کے ملک نعیم بازئی کی کامیابی اور پی ٹی آئی کے احمد خان شاہوانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے پرنس آغا عمر کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی تھی، الیکشن ٹربیونل نے دونوں انتخابی عذرداریوں پر فیصلے محفوظ کئے تھے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے حبیب الرحمان بلوچ اور محمد ریاض احمد جب کہ اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کی پیروی امان اللہ کنرانی نے کیس کی پیروی کی ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے شہزاد اسلم کھوسہ اور ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کی طرف سے نصرت بلوچ نے پیروی کی۔