سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل

مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے حکم دیا کہ مونس علوی جرمانے کے طور پر عائد کی گئی 25 لاکھ روپے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کروائیں۔

عدالت نے مزید سماعت تک صوبائی محتسب کی جانب سے مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر عملدرآمد سے روک دیا، صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔