ملک بھر میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

Published On 04 August,2025 04:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کے شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی گئی۔

پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا، 6 اگست کو بلوچستان میں تیز بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پانی کی سطح بلند ہونے پر تربیلا ڈیم کے سپیل ویز کھول دیئے گئے ہیں، پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے، ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

شہریوں کو آبی گزر گاہوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔