اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا اپنی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے محمود خان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کو توسیع دینا تاریخی طور پر غلط فیصلہ تھا، جس پر پوری قوم سے معذرت خواہ ہیں، آئندہ کبھی ایکسٹینشن کی حمایت نہیں کریں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں ہائبرڈ نظام نافذ ہے، ذاتی خواہشات کی بنیاد پر فیصلے ہو رہے ہیں، ہمارے ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کیا جارہا ہے، بانی سمیت تمام رہنماؤں کے مقدمات پر فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہئے، ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام آئینی ہے قانونی اور نہ ہی جمہوری، سوال یہ ہے کیا ملک کو ہائبرڈ نظام کے تحت چلانا ہے یا آئین و قانون کے مطابق؟ 26 ویں ترمیم پر وکلا سے مشاورت کریں گے۔