ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر سے سیلابی صورتحال، پانی کا تیز بہاؤ، شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ تباہ

Published On 11 August,2025 04:43 am

ہنزہ: (دنیا نیوز) ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر سے اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، پانی کے تیز بہاؤ سے شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا۔

ہنزہ اور گلگت کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی، سماہنی آزاد کشمیر کے برساتی نالے میں ڈوب کر دو کمسن بھائی دم توڑ گئے، مقامی افراد نے لاشیں نکال لیں، مالاکنڈ میں 3 بہن بھائی دریا میں ڈوب گئے، بچی کی لاش مل گئی، دو بچوں کی تاحال تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری رہیں، لاہور اور اسلام آباد میں بادل خوب برسے، پنجاب، بالائی کے پی اور کشمیر کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔

کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بھی بارش متوقع ہے، تربیلا ڈیم اور جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا۔