اسلام آباد:(دنیا نیوز) مون سون بارشوں کے نئے سپیل کے پیش نظر اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند کردی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کے نئے سپیل اور شدید بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت مارگلہ ہلز کی مختلف ٹریلز کو عارضی طور پر بند کی جارہی ہیں۔
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 16, 2025
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید سے بہت شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ سی ڈی اے اور دیگر اداروں کی سفارشات پر ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سید پور گاؤں کے پیچھے موجود ٹریل کو عوام کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال ریے یہ پابندی 19 اگست 2025 تک برقرار رہے گی، حکام کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں خصوصاً ہائیکرز اور وزیٹرز کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔