سیلاب متاثرہ اضلاع کو 89 ٹرک امدادی سامان فراہم کر دیا: پی ڈی ایم اے

Published On 17 August,2025 07:25 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع بونیر، باجوڑ، سوات اور شانگلہ کے لیے 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی ترسیل مکمل ہو گئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے سامان بھیجا گیا۔

امدادی سامان میں 1800 فیملی ٹینٹس، 1000 ونٹرائز ٹینٹس، 3100 گدے، 3500 تکیے، 1500 ہائجین کٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے کی خیبر پختونخوا میں بارش، سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری

پی ڈی ایم اے کے مطابق 3300 کچن سیٹ، 2100 ترپال، 3300 چٹائیاں، 4400 مچھر دانیاں، 3800 کمبل، 1000 جیری کینز، 1000 بسترے، 1750 سولر لیمپس بھی بھیجے گئے۔

10 ڈی واٹرنگ پمپس، 10 جنریٹرز، 100 لائف جیکٹس اور 500 گیس سلنڈرز بھی امدادی سامان کا حصہ ہیں، متاثرہ اضلاع کےلئے 800 ملین روپے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بونیر کو 500 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں، متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔