وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا

Published On 20 August,2025 06:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دورے کے دوران پرانی سبزی منڈی میں پانی جمع ہونے کا نوٹس لے لیا، واٹر بورڈ کو پانی کی نکاسی کی ہدایت کردی، مراد علی شاہ نے شاہراہ فیصل، نیوٹاؤن، کشمیرروڈ، ایمپریس مارکیٹ، صدر اور زیب النسا سٹریٹ میں بارش کے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

مراد علی شاہ نے پولیس کو شاہراہ فیصل پر کھڑی گاڑیوں کی حفاظت کرنے اورکارساز روڈ سے گاڑیوں کو لفٹ کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے بارش کے باعث آج کراچی میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔