بارشوں، سیلاب سے نقصانات پر گہری تشویش، متاثرہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں: ناصر حسین

Published On 16 August,2025 01:19 am

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جان کی پرواہ کئے بغیر خدمت خلق میں جان دینے والے افسران کی قربانی کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں کے عوام کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑے ہیں، مجھ سمیت سندھ کے تمام لوگ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہری تشویش رکھتے ہیں۔

سینئر رہنما پی پی کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں اورسیلاب میں لوگ جن تکالیف سے گزرتے ہیں اس کا درد ہم محسوس کرسکتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔