پولیس کے رویئے سے تنگ شہری بجلی کے ہائی وولٹیج کھمبے پر چڑھ گیا

Published On 27 August,2025 07:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پولیس کی جانب سے بار بار تنگ کرنے پر شہری بجلی کے ہائی وولٹیج کھمبے پر چڑھ گیا۔

مجسٹریٹ نے مذاکرات کے ذریعے کھمبے پر چڑھے شہری کو نیچے اتار لیا، کھمبے پر چڑھنے والے شہری کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

شہری نے بتایا کہ میں گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہوں، پولیس والے بار بار گرفتار کر لیتے ہیں، میرا اس کے علاوہ اور کوئی روزگار نہیں۔

پولیس نے تمام روداد سننے کے بعد شہری کا مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔