کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے جان بوجھ کر پاکستان کی طرف پانی چھوڑا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آبی دہشت گردی بہت خطرناک ہے، پوری دنیا نریندر مودی کا بزدلانہ چہرہ پہچان چکی ہے، بھارت نے شکست کے بعد بزدلانہ آبی دہشت گردی کا حملہ کیا۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ بھارتی آبی دہشت گردی کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے، وزیراعظم، وزیر خارجہ بھارت کی آبی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے اٹھائیں۔