سیلابی صورتحال: حکومت سندھ نے وزرا کو فوکل پرسن مقرر کر دیا

Published On 27 August,2025 10:25 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سیلاب کے خدشات کے پیش نظر حکومت سندھ نے وزرا کو فوکل پرسن مقرر کر دیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث سندھ حکومت نے دریائے سندھ کے کناروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے اور وزرا کو نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نامزد وزرا اپنے اپنے علاقوں میں دریا کے دائیں اور بائیں کنارے کی نگرانی کریں گے۔

گڈو سے سکھر، مکیش کمار چاولہ دائیں کنارے، سردار محمد بخش مہر بائیں کنارے کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سکھر سے کوٹری، جام اکرام اللہ دھاریجو دائیں کنارے، ناصر حسین شاہ بائیں کنارے کے فوکل پرسن ہوں گے۔

کوٹری سے نیچے ریاض حسین شاہ شیرازی دائیں کنارے، محمد علی ملکانی بائیں کنارے کے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں ایم پی ایز کو آئندہ ایک ہفتے حلقوں میں رہنے اور فوکل پرسنز سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزراء کو محکمہ آبپاشی کے ساتھ مل کر خطرات کا جائزہ لینے اور پشتوں کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔