سری نگر:(دنیا نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر میں بارش کا 115 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات مقبوضہ جموں کشمیر کا کہنا تھا کہ جموں میں 24 گھنٹوں کے دوران 380 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کلاؤڈ برسٹ اور شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پیرخو اور نکی توی میں متعدد بستیاں پانی میں بہہ گئیں،دریائے چناب میں شدید طغیانی کے باعث خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی،جموں، سری نگر، شوپیاں، کلگام اور اننت ناگ میں سکول، کالجز بند کر دیے گئے۔
دوسری جانب دفاتر بھی عارضی طور پر بند، شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے،شدید بارشوں سے انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا اور کئی سڑکیں بند ہیں۔
علاوہ ازیں ریسکیو اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں،مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔