کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی بل 2025 اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سیکشن 15 کی ذیلی شق میں تبدیلی کی تجویز ناقابل قبول قرار دیدی، بل آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت سندھ اسمبلی کو دوبارہ غور کیلئے بھجوا دیا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ متعلقہ شق کو غیر ترمیم شدہ ہی رہنے دیا جائے، حکومت نے وائس چانسلر کے امیدوار کیلئے پی ایچ ڈی کی شرط ختم کردی تھی۔