کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں غیر معمولی 240 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، بادل وقفے سے برستے تو مسائل نہ ہوتے، بلدیہ عظمیٰ نے نالوں کی صفائی کرلی تھی، پیشگی اقدامات سے بارش کے پانی کی فوری نکاسی ہوئی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ لوگوں کی تکلیف کا احساس ہے، سندھ حکومت نے اس پر معذرت بھی کی، وزیراعلی سندھ تمام صورتحال کو مانیٹر کر رہے تھے۔