ظفروال: (دنیا نیوز) نالہ ڈیک پھر بپھر گیا، بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
ظفر وال میں نالہ ڈیک سے ملحقہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، مکینوں کو لہڑی، سکروڑ، دیولی، موگا اور سپوال دیہات سے فوری انخلا کا حکم دے دیا گیا، متاثرین کیلئے متعدد مقامات پر عارضی رہائش کا انتظام کر دیا گیا۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی احمد اقبال نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین سے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی۔