عارفوالا: (دنیا نیوز) دریائے ستلج میں بارات سیلاب میں پھنس گئی، ریسکیو کی ٹیم نےکشتیوں میں بارات کو منزل مقصود تک پہنچایا دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات بلاڑہ ارجنکا کےعلاقے میں سیلاب میں پھنسی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نےدلہا اور باراتیوں کو سیلاب سےنکال لیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ریسکیو کی ٹیم نےکشتیوں میں بارات کو منزل مقصود تک پہنچایا، باراتیوں نے بَروقت امداد ملنے پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔