اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے روزانہ کی بنیاد پر کوآرڈی نیشن اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔
کوآرڈی نیشن اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہو گا، دفتری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
حکم نامے کے مطابق کوآرڈی نیشن اجلاس روزانہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔
کوآرڈی نیشن اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت تمام ونگز کے سربراہان شریک ہوں، تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر ٹریننگ ساجد خان اور 4 نائب قاصدوں کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے دورے کے دوران ساجد خان دفتر میں وقت پر نہیں آئے تھے۔