اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی کیٹ امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔
ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہے، وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اب ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر (بروز اتوار) ہوگا۔