صنعا:(دنیا نیوز) یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہوا ہے، جہاز میں موجود پاکستانی عملہ کی جانوں کو خطرہ ہے۔
ذرائع کے مطابق جہازمیں 27پاکستانی موجود ہیں،شدید آتشزدگی سے جہاز مسلسل آگ کی لپیٹ میں ہے، عملے کو وقتی طور پر نکالا پھر زبردستی واپس جہاز میں بھیج دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ یمن کی راس العیسی بندرگاہ پر پیش آیا، جہاز تہران سے تیل یمن کی طرف لے کر جا رہا تھا، عملہ کے پاس آگ بجھانے کے کوئی آلات نہیں۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عملے کو مسلسل خطرناک صورتِ حال کا سامنا ہے، متاثرہ افراد نے جانیں بچانے کیلئے مقامی ریسکیو اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔