پشاور: (دنیا نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن عملے نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اور جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافروں کو ڈی پورٹ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون سمیت 3 مسافر اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پر پاکستان آئے تھے، مسافروں کی شناخت فیصل، ہاشم عمرخیل، زرق حبیب اللہ، ولی اور خاتون موزلیفہ گجر کے نام سے ہوئی، مسافروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خاتون موزلیفہ گجر، فیصل اور ہاشم عمر خیل نامی مسافروں نے اپنے ہمشکل کے پاسپورٹ پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی، مسافر زرق حبیب اللہ کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ولی نامی مسافر کے پاس کسی قسم کی سفری دستاویزات موجود نہیں تھی، تمام مسافروں کو واپس افغانستان ڈیپورٹ کر دیا گیا۔